لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری،سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے سانحہ جڑانوالہ میں مسیح بیٹیوں کے جہیز کو بھی نذر آتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نگران حکومت کوان کے نقصان کا ازالہ کرنا چاہئے اور ملک کے مخیر حضرات کو بھی چاہئے کہ جن بیٹیوں کے شادی کے جہیز جل گئے ہیں ان کا وہ نقصان پورا کیا جائے۔
آئندہ کیلئے ایسے واقعات کی روک تھام بھی کی جائے اورجو لوگ اس میں ملوث ہیں،ان کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔