بلاول بھٹو کی بدولت پاکستانی زائرین کیلئے عراق کا مفت ویزا جاری :اشرف بھٹی

لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ہم چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ ان کی بطور پاکستانی وزیر خارجہ کی جانے والی کاوشوں کی بدولت پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی زائرین کیلئے عراق کا مفت ویزا جاری کیا جا رہا ہے۔جس کا عراقی ایمبیسی کی جانب سے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی بہترین خارِجہ پالیسی پر تمام پاکستانی قوم ان کو خِراج تحسین پیش کرتی ہے اور ان کی اس کاوش پر ان کاشکریہ ادا بھی کرتی ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...