آزادکشمیر حکومت کا ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافے کا حکم

اسلام آباد (وقارعباسی / نگار)آزاد جموں وکشمیر کی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافے کا حکم دے دیاحکومتی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے 18 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی ہے فیصلہ پبلک سیکٹر ایمپلائز فیڈریشن اور جملہ تنظیموں کے مطالبے اور 23اگست کو ہڑتال کی کال کے بعد کیا گیا ہے گذشتہ روز آزاد جموں وکشمیر کیموسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار نور کی سربراہی میں وزرا حکومت اور پبلک سیکٹر ایمپلائز فیڈریشن ہا آزادکشمیر و جملہ تنظیم  کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں چیف سیکرٹری آزادکشمیر داد محمد بڑیچ نے بھی مذاکرات میں شرکت کی مذاکرات کامیاب ہونے پر ملازمین کی تنظیموں نے 23 اگست کو ہڑتال کی کال واپس لے لی حکو تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کی لاگت 18 ارب ہے ایچ بی اے کیلئے فنڈز مختص کر دئیے گئے ہیں جس کی لاگت 4 ارب ہے آرڈیننس 2023 اور ایکٹ 2016 پر گفتگو ہوئی فریقین نے اتفاق کیا کہ اس معاملے پر غور کیلئے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے کمیٹی ملازمین کی تنظیم سازی اور پرامن احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہوے ایکٹ اور آرڈیننس  کا جائزہ  لیکر 30 دنوں میں سفارشات پیش کرے گی  آرڈیننس / ایکٹ  اور احتجاج کے تناظر میں ملازمین کے انتظامی معاملات یکسو کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن