پا ک ایران تجا رتی تعلقات میںبڑ ی رکا وٹ تیسر ے ملک کی مداخلت: ایرانی سفیر

اسلا م آبا د (انٹرویو :فر حا ن علی)ایرا ن کے پا کستان میں سفیر ڈاکٹر رضا امیر مقدم نے کہا ہے کہ پا کستان اور ایران کے تجا رتی تعلقات کے درمیا ن سب سے بڑ ی رکا وٹ تیسر ے ملک کی مداخلت ہے، افغانستان میں امر یکہ کو اس دورہ میں نصیب ہو نے والی رسوائی کا سامنا کر نا پڑا ، امر یکہ دہشتگر دی کیخلا ف جنگ کے نام پر افغا نستان میں داخل ہوا اور اس ملک پر قبضہ کیا، امر یکہ کی بنا ئی ہو ئی ما ڈرن فوج صرف 6دن طالبان کے خلا ف ر ک سکی،جودائی طلب عنا صر کے آفس مغر بی مما لک میں ہیں جن کا مغر بی مما لک کے ساتھ رابطہ واضح حقیقت ہے جو ایران اور پا کستان کی سیکیو رٹی کے خلا ف سازش ہے ۔ نو ائے وقت سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے پا کستان میں ایر ان کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کہا ایر ان اور پا کستان تجا رت کے درمیا ن قدرتی کچھ چیلنجر پا ئے جا تے ہیںپا کستان اور ایران کے تجا رتی تعلقات کے درمیا ن سب سے بڑ ی رکا وٹ تیسر ی ملک کی مداخلت ہے۔اسلا می جمہو ریہ ایران کوگزشتہ 40سال سے امر یکی ظا لما نہ پا بندیوں کا سامنا ہے۔ پا کستان کی امریکہ کے ساتھ تعلقات ہیں جبکہ امریکہ کا اپنے دوست مما لک کیساتھ سلو ک بھی اچھا نہیں ہے وہ دوست ممالک کے مفادات کے حصول میں بھی رکا وٹ بنتا ہے ۔ایک اور مو ضوع دہشتگر د گروپو ں کی با رڈر پر کا روائیا ں ہیںجس میں بھی غیروں کا ہا تھ ہے ۔ اہم با ت یہ ہے کہ دونو ں مما لک کی لیڈرشپ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان رکا وٹوں کو ختم کیا جائے ۔ ایک قدرتی چیلنج یہ ہے کہ دونو ں مما لک کی عوام کو ایران پا کستان کی پراڈکٹ میں با رے میں معلو ما ت نہیں ہے جس پر وقت سے ساتھ ساتھ قابو پا یا جا سکتا ہے ۔پا کستان میں ایرا ن کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقد م نے کہا ہے کہ افغا نستان میںامر یکہ کو اس دورہ میں نصیب ہو نے والی رسوائی کا سامنا کر نا پڑ ا ، امر یکہ دہشتگر دی کے خلا ف جنگ کے نا م پر افغا نستان میں داخل ہو ا اور اس ملک پر قبضہ کیا۔افغا نستان پر قبضہ کے دوران امریکہ نے دعوی کیاکہ ہم دہشتگر دی کو ختم کر نا، افغا نستان کی ما رڈرن حکو مت بنا نا ، افغا نستان کی نیشن بلڈنگ کر نا چاہتے ہیں جبکہ امریکہ نے منشیات ختم کر نے کا بھی دعوی کیا ۔ امر یکہ نے یہ بھی دعوی کیا کہ ہم افغانستان کی ماڈرن فوج بنا نا چاہتے ہیں جبکہ امر یکہ کی بنا ئی ہو ئی ما ڈرن فوج صرف 6دن طالبان کے خلا ف روک سکی۔ اس کے علاوہ امر یکہ کی بنا ئی ہو ئی مارڈن جمو ریت کا نتیجہ یہ نکلا کہ افغا نستان کے آخری دو انتخا با ت کے نتائج کو ایک طر ف رکھ کر دو افراد کے درمیا ن پا ور شئیر نگ ہوئی ۔ایر ان کے پا کستان میں سفیر نے کہا کہ اس وقت ایران اور پا کستان کو افغانستان میں امر یکہ کے اثرات کا سامنا ہے ۔ایران کے شہر شیراز میں شاہ چن چراغ پر دو حملے ہو ئے ایک پچھلے سال اور دوسرا چند دن پہلے جن کی کڑیا ں بھی افغانستان سے ملتی ہیں۔ایرا نی سفیر ڈاکٹر رضا امیر ی مقد م نے کہا کہ بلو چستان میں ہو نے والی دہشتگر دی کو مکمل طور پر مستر د کر تے ہیں پا کستان اور ایرا ن میں ایک صوبہ ہے جس کا نا م سیستان بلو چستان ہے آبادی اور رقبے کے لحا ظ سے پا کستان بڑ ا حصہ ہے۔انہو ںنے کہا کہ ہم ایر ان کے با قی شہر یو ں کی طرح بلو چوں کو بھی اپنے شہر ی سمجھتے ہیںاور کو ئی امتیا ز نہیں ہے۔ یہا ں بھی مغر بی سازش ہے کیو نکہ جو دائی طلب عنا صر خصوصی طور پر پا کستان میں ان کو سپو رٹ کر یں ان جودائی طلب عنا صر کے آفس مغر بی مما لک میں ہیں جن کا مغر بی مما لک کے ساتھ رابطہ واضح حقیقت ہے جو ایران اور پا کستان کی سیکیو رٹی کے خلا ف سازش ہے یہ گروپس دونو ں مما لک کے بارڈر کو غلط استعما ل کر تے ہیں اور ان کا مقصد دونو ں ممالک کے تعلقات کو خراب کر نا ہے لیکن دونو ں مما لک کا عزم ہے کہ وہ اس فینامنا کا مقابلہ کریں گے ۔ ایرا نی سفیر نے کہا کہ دونو ں مما لک کی انٹیلیجنس سروسز کا سنجیدہ کا پریشن ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ ایران بہت کا میاب اور اچھے وقت پر ہو ا ہے۔  

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...