اسلام بالیقین اقلیات کے حقوق کا محافظ ہے :اشرف آصف جلالی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ جڑانوالہ واقعہ کے اسباب و محرکات سامنے لانا ضروری ہے۔ ملک میں بار بار ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں مگر ان کی روک تھام کیلئے کوئی دیر پا حل تلاش نہیں کیا جا رہا۔ اسلام بالیقین اقلیات کے حقوق کا محافظ ہے اور اسلام کسی کی املاک کو جلانے کی اجازت نہیں دیتا۔ لیکن یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ عوام میں اشتعال پیدا کرنے کے کام کیوں کیے جاتے ہیں؟ اور ایسے مواقع پر انتظامیہ بروقت کیوں نہیں پہنچتی؟۔ ایسے سانحات کے نتیجے میں جب یکطرفہ کارروائی کی جاتی ہے تو اس سے نئے نئے مسائل جنم لیتے ہیں۔ بسا اوقات انتظامیہ کی غفلت سے بھی ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ اگر انتظامیہ مجرموں کے خلاف بروقت کاروائی کرے تو اشتعال کی نوبت ہی نہ آئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...