جڑانوالہ واقعہ میں انصاف کے تقا ضے پورے کئے جائیں:راغب نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ جڑانوالہ واقعہ میں انصاف کے تقا ضے پورے کئے جائیں۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ ایک فردکی غلطی کی سزا پوری کمیونٹی کو نہیں دی جا سکتی، جن لوگوں نے قرآن کریم کی بے حرمتی کی ہے انہیں بھی گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور جنہوں نے قانون کو ہاتھ میں لے کر مسیحی عبادت گاہوں اور بستیوں کو جلایا ہے انہیں بھی کٹہرے میں لایا جائے۔ دنیا و آخرت میں وہ ہی لوگ کامیاب ہوں گے کو دین اسلام کے راستے پر چلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نعیمین ایسوی ایشن پاکستان کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ سے وابستگان مرحومین کے یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تعزیتی ریفرنس ڈاکٹر حسیب قادری، ڈاکٹرکریم خان، مفتی مسعود الرحمن ، مولانا سید شہباز احمد سیفی، پروفیسر ظفر اقبال، مولانا اسجد علی واہلہ، علامہ محمد آصف حیدری،حافظ زبیر احمد، حافظ احتشام کے والد گرامی، مولانا عمر فاروق صدیقی و دیگر مرحومین کی یاد میں منعقد ہوا۔ تعزیتی ریفرنس سے ڈاکٹر حسیب قادری، مولانا حاجی امداد اللہ نعیمی، علامہ قاسم علوی، مفتی ندیم قمر، مفتی عارف حسین، مفتی محمد عمران حنفی، پروفیسر ظفر اقبال، حافظ ارشد اقبال الرفاعی و دیگر علماءنے خطاب کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...