ممبئی (این این آئی) بھارتی حکومت نے فوری طور پر پیاز کی ایکسپورٹ پر 40 فیصد ڈیوٹی عائد کردی ہے، جو رواں سال تک نافذ رہے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نافذ کی گئی برآمدی ڈیوٹی ان اطلاعات کے درمیان سامنے آئی ہے جس کے میں بتایا گیا ہے اگلے ماہ ستمبر میں پیاز کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ اقدام مقامی سپلائی کو بہتر بنانے اور قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خزانہ کی جانب سے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور 31 دسمبر 2023 تک نافذ رہے گا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی برآمد کنندہ اجیت شاہ کا کہنا تھا کہ نافذ کردہ ایکسپورٹ ڈیوٹی سے بھارتی پیاز پاکستان، چین اور مصر سے زیادہ مہنگی ہو جائے گی، حکومت کا یہ اقدام برآمدات اور مقامی قیمتوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔بھارت میں مہنگائی کی شرح جولائی میں 15 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور پچھلے کچھ مہینوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں دو گنا سے بھی زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔
پیاز کی قیمت پر قابو پانے کیلئے بھارتی حکومت نے ڈیوٹی عائدکردی
Aug 21, 2023