لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ ن آزاد جموںو کشمیر کے مرکزی لیبر ونگ کے رہنما راجہ محمد اعجاز خان نے بزرگ کشمیری رہنما مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کے رکن راجہ ولایت خان کی وفات دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صاحبزادوں صدر مسلم لیگ ن جموں کشمیر لاہور راجہ شہزاد، راجہ شیراز ، راجہ شاہد اور راجہ شہباز کے سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم ان کی کشمیری مہاجرین کیلئے ان کی خدمات سے آگاہ ہیں جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے پسماندگان کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔