پاکستان شریعت کونسل کاصدر پاکستان سے ناموس صحابہ ؓ و اہلبیت عظامؓ بل پردستخط کا مطالبہ


لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی، ممتاز دینی رہنما مولانا عبدالرو¿ف فاروقی اور مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ نے صدر پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ناموس صحابہ کرامؓ و اہلبیت عظامؓ کے بل پر جلدازجلد دستخط کرکے اسے قانونی شکل دیں کیونکہ یہ بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے منظور کرلیا ہے اور اصل قانون پہلے سے موجود ہے جس میں توہین صحابہ کرامؓ و اہلبیتؓ عظام کو جرم تسلیم کیا گیا ہے اور اس کی سزا 3 سال مقرر کی گئی ہے جس پر سنی شیعہ دونوں متفق ہیں۔ اس لیے سزا میں اضافہ کے بل کو ملک میں اصل مسئلہ کو متنازعہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ 

ای پیپر دی نیشن