سمندری طوفان ہلیری امریکہ سے ٹکرائے گا، الرٹ جاری

Aug 21, 2023

 کیلیفورنیا(آئی این پی ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے ہلیری نامی سمندری طوفان کے پیش نظرجنوبی حصے میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ممکنہ سمندری طوفان کی وجہ سے شدید بارش اور سیلاب کی توقع ہے ۔ اس حوالے سے حکام نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا میں111 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

مزیدخبریں