ہالینڈ اور ڈنمارک کا یوکرائن کو ایف 16 طیارے دینے کا اعلان

ایمسٹر ڈیم( نوائے وقت رپورٹ ) ہالینڈ اور ڈنمارک نے امریکہ  کی جانب سے منظوری کے بعد یوکرائن کو ایف 16 طیارے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈنمارک اور ہالینڈ، یوکرائن کو ایف 16 لڑاکا طیارے فراہم کریں گے۔ ڈچ وزیراعظم مارک روٹ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے دورہ ہالینڈ کے دوران ہالینڈ اور ڈنمارک کی جانب سے ایف 16 طیارے دینے کا اعلان کیا۔ تاہم ڈچ وزیراعظم مارک روٹ کا کہنا ہے  یوکرائن کو دیئے جانے والے ایف 16 طیاروں کی تعداد ابھی طے نہیں ہوئی۔  دو روز قبل امریکہ اس بات کی اجازت دے چکا ہے کہ ہالینڈ اور ڈنمارک امریکی ساختہ ایف 16 لڑاکا طیارے یوکرائن کو دے سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...