نائیجر(نیٹ نیوز) نائیجر میں سکیورٹی خدشات پر صدر محمد بازوم کا تختہ الٹ کر حکومت پر قبضہ کرنے والے فوجی حکمران جنرل چیانی نے تین سال میں اقتدار سویلینز کو منتقل کرنے کا وعدہ کر لیا۔ جنرل عبدالرحمان چیانی نے مصالحت کاروں سے ملاقات کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے جنگ نہیں چاہتے۔