لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی دارلحکومت میں عوام کی اکثریت نے سٹیٹ بینک لاہور آفس کی جانب سے سی پیک کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر 100روپے کا یادگاری سکہ طلب کرنے پرفراہم نہ کئے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ لوگوں نے گورنر سٹیٹ بنک سے 100روپے کے یادگاری سکے کی عدم دستیابی پر انکوائری کرنے اور اس سکے کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ایسا نہیں ہو رہا جب بھی سٹیٹ بینک کوئی یادگاری سکہ جاری کرتا ہے تو عام آدمی کو سٹیٹ بینک کے بیسیوں چکر لگانے کے باوجود سکہ نہیں ملتا ہے۔