یوپی‘ انتخابی مہم کے دوران بی جے پی امیدوار کے منہ پر سیاہی پھینک دی گئی

اتر پردیش (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتخابی مہم کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) امیدوار دارا سنگھ کے منہ پر سیاہی پھینک دی گئی۔ بی جے پی رہنما دارا سنگھ اتر پردیش کے ضلع موو کے ایک قصبے میں پہنچے اور انہوں نے ابھی اپنی مہم چلانا شروع کی ہی تھی کہ اس دوران ایک شخص نے ان پر سیاہی پھینک دی۔ بھارتی سیاستدان دارا سنگھ چوہان نے 2022ء میں سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا تھا لیکن انہوں نے اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا اور اسی سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ دارا سنگھ کو سماج وادی پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی کی طرف سے الیکشن لڑنے پر عوام کے غصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے باعث ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ تاہم اس واقعے کے بعد وہ اپنی انتخابی مہم ادھوری چھوڑ کر روانہ ہوگئے تھے جبکہ ان پر سیاہی پھینکے والا شخص بھی فرار ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے اس کی تلاش جاری ہے۔ بی جے پی امیدوار پر حملے کے دوران سکیورٹی اہلکار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ موقع پر موجود لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...