تاجروں ، عوام کاپٹرولیم کے نرخوں میں ظالمانہ اضافہ پر شدید احتجاج 

Aug 21, 2023

لاہور(سٹی نیوز ) ٹاو¿ن شپ کے سینکڑوں تاجروں اور مکینوں نے بھی پٹرولیم کے نرخوں میں تاریخی ظالمانہ اضافے پر سخت احتجاج کیا۔ انجمن تاجران عمر چوک ٹاو¿ن شپ کے چیئرمین سماجی رہنما محمد سرفراز خان نے اس ناروا اضافہ کو غریب عوام کو زندہ درگور کر دینے کے مترادف قرار دیا ہے۔ محمد سرفراز خان کا کہنا تھا کہ بلند و بانگ دعویٰ کرنے والی حکومت نے سابقہ تبدیلی سرکار کے بھی ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ ملکی معیشت جو پہلے ہی تباہی و بربادی کے دھانے پر تھی موجودہ حکومت نے اس کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے۔ غریب آدمی کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے۔ آٹا گھی چینی روزمرہ کی اشیاءضروریہ کے قیمتوں کو ڈرانے پر لگ گئے ہیں۔ حالات فوری قابو نہ پایا گیا تو ملک میں خانہ جنگی پیدا ہوسکتی ہے اور غربت و افلاس کی چکی میں پسی بے بس عوام سڑکوں پر نکل آئے گی۔

مزیدخبریں