9مئی کا سانحہ ان مٹ نقوش چھوڑنے والا واقعہ :سیف الملوک کھوکھر 

لاہور(نیوز رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان ، سید توصیف شاہ اور صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے کہا کہ 9مئی کا سانحہ تاریخ کا تاریک ترین دن اور ان مٹ نقوش چھوڑنے والا واقعہ ہے جس کی بار بار مذمت کرنے کی ضرور پڑ رہی ہے اور ایسا کام باہر کے دشمنوں نے نہیں کیا۔ گھر میں بیٹھے لوگ دشمنوں کے ایجنڈے پر پاکستان میں رہ کر کام کررہے تھے۔گذشتہ روز لندن روانگی کے موقع پر ملک سیف املوک کھوکھر کا کہنا تھاکہ ہم اس بات کا عہد کرنا ہے جو پاکستان میں بیٹھے دشمن جو ہمیں تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کو بے نقاب کریں تاکہ عوام ملکی غداروں کو پہچان سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی اور دہشت گردی کاخاتمہ بھی کیا۔ نواز شریف کے دور میں آٹا چینی گھی سب کچھ سستا تھا۔ بیرون ممالک سے ڈیل ہونے والی تھی کہ ملک دشمنوں نے اسے روکنے کیلئے لانگ مارچ شروع کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن