پتوکی (نامہ نگار) پرانی غلہ منڈی پتوکی میں رات اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ 50 سے زائد دکانیں اور کھوکھے جل کر خاکستر ہوگئے۔ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی ڈال کر آگ پرقابو پانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اس دوران ریسیکو 1122 کی فائر فائٹرگاڑیوں نے بروقت آپریشن کرکے پوری مارکیٹ کو بچا لیا۔ آپریشن میں پتوکی و دیگر علاقوں کی فائر فائٹر گاڑیوں نے حصہ لیا، جس سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ کولنگ کا عمل ابھی تک جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تاحال نقصان کا تخمینہ نہ لگایا جا سکا۔ متاثرین نے نگران وزیراعلی محسن نقوی اور اعلی حکام سے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔ آگ لگنے کی و جوہات کا پتا لگوانے اور نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے تاجروں اور انتظامیہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔ انتظامیہ آگ پر قابو پانے کے بعد فوٹو سیشن کے لیے پہنچ گئی جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔