سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق  4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے


اسلام آباد(نا مہ نگار)سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ڈاکٹر توفیق الربیعہ حرمین الشریفین کے انتظامی بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں،ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق معزز مہمان کے ہمراہ ڈپٹی وزرا حج عمرہ، سیاحت، عالمی تعاون، سعودی ایئرلائن کے صدر، سعودی ایوی ایشن،سیکرٹری انٹرنیشنل تعاون وزارت حج، ضیوف الرحمن پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو، سعودی مرکزی۔بینک کے ڈائریکٹر برائے انسداد منی لانڈرنگ و ٹیرر فنانسنگ کے نمائندے وفد میں شامل ہیں،ائیر پورٹ پرنگران وزیر مذہبی امور انیق احمد، سعودی سفیر نواف المالکی، سابق وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود، وزارت کے دیگر حکام نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
سعودی وزیر 

ای پیپر دی نیشن