لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سعودی عرب پہنچ گئے۔ مولانا محمد امجد خان، اسلم غوری کے مطابق جے یوآئی کے امیر مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ مولانا نے مدینہ منورہ پہنچتے ہی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور عالم اسلام بالخصوص پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔ مفتی ابرار احمد بھی جے یوآئی کے سربراہ کے ساتھ گئے ہیں۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر علماءاور رہنماﺅں نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
روضہ رسول حاضری
فضل الرحمن سعودی عرب پہنچ گئے‘ روضہ رسول پر حاضری
Aug 21, 2023