اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) برمنگھم میں شروع ہونے والے ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔کنگ ایڈورڈ سکول گراﺅ نڈ برمنگھم میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔پاکستان کے محمد سلمان نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ نثار علی نے 46 اور بدر منیر نے 37 رنز بنائے۔ بھارت کے اے کے ریڈی نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ این بادا نائیک نے تین وکٹیں لیں۔جواب میں بھارت کی ٹیم 7 وکٹ پر 169 رنز بناسکی اور اسے 18 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سنیل رمیش نے 62 اور دمبا راو تومپاکی نے 40 رنز بنائے۔ پاکستان کے مطیع اللہ نے دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ بھارت کے پانچ کھلاڑی رن آﺅٹ ہوئے۔ایونٹ میں پاکستان اگلا میچ کل بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔
بلائنڈ کرکٹ میچ
ورلڈ بلائنڈ گیمز ،قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دےدی
Aug 21, 2023