جنوبی وزیرستان بم دھماکہ: امن خراب کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی : بلاول 

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی وزیرستان میں روڈ پر نصب بم دھماکہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوال میں غریب مزدوروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا بربریت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شوال میں ہونے والی بربریت میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ امن خراب کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
بلاول 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...