لاہور(نیٹ نیوز) حسان ہادی پاکستان کے قومی سکریبل چیمپئن بن گئے۔حسان ہادی نے 35 ویں سکریبل چیمپئن شپ جیت لی اور انہوں نے 27 میں سے 24 گیمز اپنے نام کرکے ٹائٹل جیتا۔ حسان نے ابتدا ہی سے برتری برقرار رکھی، دو گیمز قبل ہی چیمپئن قرار پا گئے۔ دفاعی چیمپئن وسیم کھتری 19 گیمز جیت کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ورلڈ یوتھ چیمپئن علی سلمان نے 17 گیمز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
حسان ہادی