ماسکو (نیٹ نیوز) 5 دہائیوں میں پہلی بار چاند پر بھیجے جانے والا روس کا خلائی مشن ناکام ہو گیا۔ لونا 25 اسپیس کرافٹ تکنیکی خرابی کے بعد چاند کی سطح سے ٹکرا گیا ہے۔ روس کے خلائی ادارے راسکوسموس اس بات کی تصدیق کی ہے رابطہ منقطع ہونے کے بعد لونا 25 چاند کی سطح سے ٹکرا گیا ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لونا 25 چاند سے ٹکرانے سے قبل طے شدہ راستے سے ہٹ کر ایسے مدار پر چلا گیا تھا جہاں اسے بھیجنے کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔ روسی مشن نے 17 اگست کو چاند کی سطح کی تصویر کھینچی تھی
روسی ادارے کا کہنا ہے ایک خصوصی کمیشن لونا 25 کی تباہی کے وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کرے گا۔خیال رہے لونا 25 کو 11 اگست کو روانہ کیا گیا تھا اور وہ 16 اگست کو چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔
روسی مشن