نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مسلمان والدین کو بیٹے کے ہندو لڑکی کے ساتھ فرار ہونے پر بے دردی سے مار مار کر قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے گاو¿ں سیتا پور میں پیش آیا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ 2020ءمیں مسلمان نوجوان شوکت اپنی پڑوسی روبی نامی ہندو لڑکی کے ساتھ فرار ہو گیا تھا جس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق روبی اس وقت کم عمر تھی جبکہ شوکت کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا لیکن جیل سے رہا ہونے کے بعد شوکت نے رواں برس جون میں دوبارہ روبی سے بھاگ کر شادی کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روبی کے شوکت کے ساتھ فرار ہونے کے واقعہ کے بعد لڑکی کے خاندان والوں نے شوکت کے ماں باپ پر حملے کی منصوبہ بندی کی اور باپ عباس اور ماں قمرالنساءکو ڈنڈوں اور لوہے کی راڈوں سے مار مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
والدین قتل