عارف علوی نے ایک قومی جرم کا ارتکاب کیا ہے،مولانا عبدالغفور حیدری

Aug 21, 2023

اسلام آباد(نامہ نگار)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے عارف علوی کی بیان پر ردعمل میں کہاہے کہ عارف علوی نے صدارت کے اہم منصب پر بیٹھ کر اپنے لیڈر سے بھی بڑا جھوٹ بولا ہے اور بددیانتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پارلیمنٹ نے جو بل پاس کئے وہ کوئی ایک فرد کے خواہشات پر مبنی نہیں ہوتے ہے بلکہ ملکی اور قومی مفاد میں ہوتے ہے۔ پارلیمنٹ کے پاس شدہ بلز  پر دستخط نہ کرنا یا انہیں روکے رکھنا بہت بڑی خیانت ہے ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نیکہاکہ عارف علوی نے پارلیمنٹ کے بلز کی منظوری نہ دیکر اپنے منصب کے منافی قدم اٹھایا ہے۔ عارف علوی نے ایک قومی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ ایسے قومی مجرم کو صدارت کے منصب پر نہیں ہونا چاہئے بلکہ اسے فوری طور پر مستعفی ہونا چاہئے۔ جس طرح ان کا لیڈر پانچ سال مسلسل جھوٹ بولتا رہا عارف علوی بھی جاتے جاتے جھوٹ اور ایک ایسے کردار کا مرتکب ہوا ہے ۔ عارف علوی قومی مجرم ہے دنیا میں غضب کا اور نفرت کا نشان رہے گا آخرت میں بددیانتی اور خیانت کی  سزا بھگتے گا۔

مزیدخبریں