بیجنگ(شِنہوا) وزارت خزانہ اور وزارت ہنگامی انتظامات نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے کاموں کے لئے مرکزی حکومت کی معاونت کے طور پر مزید ایک ارب یوآن (تقریبا13 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالرز) مختص کیے ہیں۔ وزارت خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نئے فنڈ سے بنیادی طور پر قدرتی آفات سیشدید متاثر ہونے والے رہائشیوں کے لئے امدادی کاموں میں مدد کی جائے گی جن میں بیجنگ۔تیان جن۔ہیبے خطہ اور حئی لونگ جیانگ اور جیلن صوبیشامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی فنڈنگ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ آفات سے متاثرہ افراد کو مئو ثر طریقے سے دوبارہ آباد کیا جائے، متاثرہ علاقوں میں پیداوار اور کاروبار زندگی جلد از جلد معمول پر لایا جائے اور متاثرہ رہائشی موسم سرما سے قبل اپنے گھروں میں واپس چلے جائیں یا نئے گھروں میں منتقل ہوسکیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلابی موسم کے آغاز سے اب تک مرکزی حکومت نے متاثرہ علاقوں میں سیلاب کی روک تھام اور امدادی فنڈز کی مد میں 9.68 ارب یوآن سے زائد رقم مختص کی ہے۔ بیان میں وزارت خزانہ نے صوبائی سطح کے مالیاتی محکموں کو فنڈز کی بروقت تقسیم، فنڈز کے استعمال کی نگرانی کو مضبوط بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔
چین، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے مزید فنڈز مختص
Aug 21, 2023