ہمارے پاس پاور اور پیٹرولیم میں انتہائی قابل اور محنتی لوگ ہیں، محمد علی


اسلام آباد(نا مہ نگار)نگران وزیر توانائی و پیٹرولیم محمد علی نے کہا ہے کہ چارج سنبھالنے کے بعد پہلے دو دن پاور اور پیٹرولیم ڈویژن کی ٹیموں سے ملاقاتیں کی،ترجمان وزارت توانائی کے مطابق نگران وزیر محمد علی نے کہا کہ دونوں ڈویڑنز کی قیادت انتہائی قابل سیکرٹریز کر رہے ہیں،ہمارے پاس پاور اور پیٹرولیم میں انتہائی قابل اور محنتی لوگ ہیں، جنہوں نے 48 گھنٹوں کے اندر انتہائی پیچیدہ مسائل اور سفارشات سے آگاہ کیا، نشااللہ عبوری حکومت کے دور میں ٹیم ورک اور عزم کے ساتھ ان کو حل کرنے کے لیے کام کریں گے ۔
محمد علی
 

ای پیپر دی نیشن