جڑانوالہ واقعہ سے پوری دنیامیں پاکستان کی رسوائی ہوئی ،ایم ساجد عباسی

اسلام آباد(خبرنگار)مسلم لیگ(ن)اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری وچیئرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آباد و سابق چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں،کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہر گزاجازت نہیں دی جاسکتی،فرقہ واریت کی چنگاری کو بھڑکانے کیلئے ملک دشمن قوتوں نے مسلم مسیحی برادری کوخصوصی چناہے، ملک دشمن قوتیں فرقہ واریت پھیلا کر پاکستان کی اکائی کو کمزور کرنے کے درپے ہیں، ہمیں اس نازک موقع پر ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو سمجھناہوگا،اتحاد بین المسلمین وقت کا اہم تقاضا ہے،کوئی ہاتھ باندھ کر نماز پڑھتاہے یا چھوڑ کر دشمن قوتیں مسلمانوں کے ہاتھ کاٹنے کے درپے ہیں، ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں آپس میں متحد ہوناہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اس سانحہ سے پوری دنیامیں پاکستان کی رسوائی ہوئی ہے،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بناناریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے،پاکستان کے آئین اور قانون میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں،آئین پاکستان پاک سرزمین پر بسنے والے ہر فرد ہر گھر ہر نسل ہر مذہب او رہرفرقے کے تحفظ کی ضمانت لیتاہے، لہذادیکھاجاناچاہئیے کہ ایسی کونسی سے وجوہات ہیں جو بات اس حد تک پہنچی اور یہ واقعہ رونما ہوا،یہ کسی مذہب یا فرقے سے بڑھ کر پاکستان کا نقصان ہے،ایک غلطی کا ازالہ دوسری غلطی سے نہیں کیاجاسکتا۔

ای پیپر دی نیشن