اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آ باد کی سنیئر رہنمابیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ اور اقلیتی برادری،عبادت گاہوں و گھروں کو نقصان پہنچاناانتہائی قابل مذمت فعل ہے اور اعلی درجے کی جاہلانہ کارروائیاں ہیں،کسی بھی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے اور ر معاشرتی انتشار کی قطعا" اجازت نہیں دی جاسکتی، اسلام ہمیں بھائی چارے ،پیارو محبت کا درس دیتا ہے، ہمارے پیغمبر نے ہمیں تمام مسالک کے احترام کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام سراپاامن،آتشی کا دین ہے جو کہ اقلیتوں کے جان ومال،مذہبی آزادی کے تحفظ کا ضامن ہے،قرآن پاک کونذرآتش کرنیوالے اور املاک و عبادات گاہوں کی بیحرمتی کرنیوالوں کو لازما"سزایاب کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ مسلم لیگی رہنماشاہدہ قدیر نے مزید کہاکہ پاکستانی جھنڈے میں سفید رنگ اقلیتو ں کے حقوق کی نمائندگی کرتاہے،یہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے وطن عزیز میں انارکی پھیلانے کی سازش کی گئی ہے،ملک کیخلاف سازشوں کا جال بننے والے پاکستان کومعاشی طورپر تباہ نہ کرسکے تو مذہبی انتہاپسندی کا سہار ا لیا،ہمارے دشمن ملک میں ترقی ،خوشحالی اور امن و امان کو برداشت نہیں کرسکتے،ہمیں ایک قوم بن کر ان سازشوں کو ناکام بناناہے،جلاگھیرا اور مذہبی انتہاپسندوں کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں۔
جلاؤگھیرئوا اور مذہبی انتہاپسندی کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ،بیگم شاہدہ قدیر
Aug 21, 2023