اٹک (نامہ نگار ) پولیس نے سیکیورٹی کے نام پر محلہ اعوان شریف کاراستہ بند کر دیا، گزشتہ دو ہفتوں سے سینکڑوں کی آبادی کو مشکلات کا سامنا، مذکورہ محلہ کے لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ جب سے چیئر مین پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کیا ہے اس دن سے پولیس نے محلہ اعوان شریف کا راستہ جو کہ جیل کے سامنے سے گزرتا ہے بند کر دیا ہے ، جس کی وجہ سے عوام کو متبادل راستوں سے گھروں تک پہنچنا پڑتا ہے جس سے وقت ضائع ہو رہا ہے اور رکشہ والوں نے اسی بہانے کرایہ بھی بڑھا دیا ہے ، انہو ں نے کہا کہ سیکیورٹی کے نام پر راستہ بند کرنے کا کوئی جواز نہیں، انہوں نے کہا کہ اب 21 اگست سے سکول اور کالج بھی کھل رہے ہیں، جس کی وجہ سے طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا، متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ اس مسئلہ پر ہمدردانہ غور کیا جا ئے اور اعوان شریف کا راستہ جلد از جلد کھولا جائے ۔