کھیوڑہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور حلقہ پی پی ستائیس کے مضبوط امیدوار برائے ایم پی اے بیرسٹر چوہدری تیمور نواز جٹ آف دھریالہ جالپ نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر چوہدری اختر ارائیں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بگڑی معشیت کو درست کرنے کا ایک ہی حل ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ملک کی باگ ڈور سنبھالیں انشااللہ میاں نواز شریف جلد ملک واپس آئیں گے اور حالات پر قابو پائیں گے ملکی معشیت کی خراب صورت حال PTIکے دورِ حکومت میں چین اورسعودی عرب امارات جیسے مخلص دوست ملکوں سے اچھے تعلقات کو بحال نہ رکھنا ہیں عمران خان کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی معشیت بری طرح متاثر ہوئی ہے سیاست اور کرکٹ دو الگ چیزیں ہیں سیاست میں ناتجربہ کاری کے نقصانات عوام کو بھگتنا پڑ رہے ہیں مشکل ترین وقت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ڈیڑھ سال میں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا انشااللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا توانائی کا بحران ہو یا معاشی تمام مسائل کا خاتمہ ہوگا۔
پاکستان کے معاشی حالات نواز شریف ہی بہتر کرسکتے ہیں،چوہدری تیمور
Aug 21, 2023