ملک اظہرکی تحصیل گوجرخان کے تمام روٹس کے ڈرائیورز، اڈہ منشیوں کیساتھ میٹنگ

Aug 21, 2023

گوجرخان (نامہ نگار) ڈی ایس پی ٹریفک ملک اظہر کی زیر صدارت ٹریفک قوانین کی آگاہی اور لائسنس کی افادیت کے حوالے سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انسپکٹر وسیم، ڈی او اشفاق، فیصل بشیر سمیت دیگر سٹاف شریک ہوا اور تحصیل گوجرخان کے تمام روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز اور اڈے کے منشیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی ڈی ایس پی ٹریفک ملک اظہر نے تمام ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے بریفنگ دی اور ہدایات دیں کہ جن کے پاس لائسنس نہیں وہ اپنا لائسنس فوری طور پر پہلی فرصت میں بنوائیں انہوں نے ڈرائیور حضرات کو کہاکہ لائسنس کے حصول کے لیے اب راولپنڈی جانے کی بھی ضرورت نہیں گوجرخان میں ہی لائسنس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تمام شہریوں کو چاہیے کہ اس سہولت سے مستفید ہوں آخر میں انہوں نے ڈرائیورز کو لائسنس کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ لائسنس بنوانے کے لیے کسی بھی قسم کی کوئی سفارش کی ضرورت نہیں ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کسی بھی وقت خدمت سنٹر تشریف لائیں ٹریفک پولیس کا عملہ آپکی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔

مزیدخبریں