اسلام آباد(خبرنگار)مسیحی روحانی پیشوا آرچ بشپ راولپنڈی اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بشپ ہیمفری سرفراز، فادر جونز،ریورنڈ فادر درفراز سائمن ، آرچ بشپ کے نمائندہ خصوصی بابو ساجد امین کھوکھر ،این سی جے ایف پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نعیم یوسف گل، فریاد فرانسس و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے،جڑانوالہ واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرکے ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ، 16 اگست 2023مسیحیوں کیلئے پاکستان کی تاریخ کا ہولناک دن تھاجب 21 گرجا گھروں، تین آسمانی کتب توریت ، زبور اور بائبل اور مسیحیوں کے47 گھروں کو نذر آتش کیا گیاجڑانوالہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کر مثال قائم کی جائیتاکہ آئندہ کسی کو بھی اس طرح کی جرات نہ ہو سکے،نذر آتش کئے جانیوالے گرجا گھر اور متاثرین کے گھر وں کو دوبارہ تعمیر کروایا جائے،اس حوالے ے حکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہاکہاگرچہ مسیحی آبادی کے لحاظ سے اقلیت میں ہیں تاہم بحیثیت پاکستانی آئین پاکستان کی روسے حقوق میں دیگر پاکستانیوں کے برابر ہیںحکومت پاکستان جڑانوالہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرے
حکومت مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے، جوزف ارشد
Aug 21, 2023