پاکستان واپڈا نے ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

Aug 21, 2023

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) دوسرا ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میزبان ماڑی پیٹرولیم اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کی مابین کھیلا گیا ۔ پاکستان واپڈا کی جانب سے عمر بھٹہ، توثیق ارشد اور سلمان رزاق نے ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے سفیان خان اور ارباز احمد نے ایک ایک گول سکور کیااس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض یاسر خورشید انٹرنیشنل اور امیر حمزہ نے ادا کئے ان کے ساتھ اسد عباس اور عرفان طاہر ریزرو ایمپائر تھے۔ ٹیکنیکل آفیسر مرتضی بھٹی کے ساتھ آصف بیگ، حمزہ طفیل، گلفام کھوکھر، اختر علی اور رفیق الرحمن نے ججز کی زمہ داریاں بخوبی ادا کیں۔فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی چیئرمین فوجی گروپ آف کمپنیز وقار احمد ملک ( ستار امتیاز ) نے ونر ٹیم پاکستان واپڈا کو ٹرافی اور بیس لاکھ روپے نقد انعام دیا جبکہ ماڑی پیٹرولیم ٹیم کو رنرز اپ ٹرافی کے ساتھ پندرہ لاکھ روپے نقد انعام دیامہمان خصوصی چیئرمین فوجی گروپ آف کمپنیز وقار احمد ملک ستار امتیاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی ترقی اور دوبارہ عروج کے حصول کے لئے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی کارپوریٹ اداروں کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ پاکستان ہاکی کو دنیا بھر میں پھر سے وہی عروج حاصل ہو سکے ،اپنے خطاب میں ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم فہیم حیدر نے ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے بارے میں اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مل کر قومی کھیل ہاکی کی ترقی و ترویج میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔اس موقع پر سیکریٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن سید حیدر حسین، سیدہ شہلا رضا،  ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن ناصر علی ، اولمپیئن شہناز شیخ ، اولمپیئن نعیم اختر، اولمپیئن سعید خان ، اولمپیئن رحیم خان، اولمپیئن دانش کلیم، رانا شفیق انٹرنیشنل، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری کرنل محمد یامین، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر میجر طارق ورک، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر راجہ شجاع اقبال، ایمپائرز مینیجر ذوالفقار حسین ، اسسٹنٹ ایمپائرز مینیجر کامران شاہ ، اسسٹنٹ ایمپائرز مینیجر مبارک علی ، ایونٹ میڈیا کوآرڈینیٹر ذوالفقار بیگ ، اسسٹنٹ میڈیا کوآرڈینیٹر محمد حفیظ ،حاجی نعیم اور ان کی ٹیم  کے ساتھ شائقین ہاکی کی کثیر تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

مزیدخبریں