عشرہ شہیدہِ زنداں کے سلسلے میں امامبارگاہوں اور عزاخانوں میں مجالس عزاء

Aug 21, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)قائدملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے قائم کردہ شہادت ِ حضرت سکینہ بنت الحسین سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے عشرہ شہیدہِ زنداں کے سلسلے میں امامبارگاہوں اور عزاخانوں میں مجالس عزا اور پرسہ داری کے پروگرام آج بھی عقید ت و احترام کے ساتھ جاری رہے ۔علماء ،ذاکرین ،واعظین و ذاکرات نے کردارِ دختر شبیر ؑ پر روشنی ڈالی ۔ امام بارگاہ زین العزا میں سالانہ مجلس وجلوس علم سرکاروفاکی برآمدگی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمر حیدر زیدی نے کہا کہازروئے قرآن یہ امر طے شدہ ہے کہ شعائر اللہ اور مشاہیر اسلام کی عزت و حرمت واجب ہے اور ان کی توہین حرام ہے ۔قرآن وہ کتابِ مبین ہے جو ہر دور کے انسانوں کیلئے بہترین درسِ ہدایت ہے۔ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہِ حسنہ قرآن کریم کی عملی تفسیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ سقائے سکینہ حضرت عباس علمدارؑ نے میدان کربلا میں شجاعت کے وہ جوہر دکھائے کہ فوج شام کو کوفہ سے ٹکرا دیا ۔

مزیدخبریں