اسلا م آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور بورڈ آف ریونیو بلوچستان نے پی ٹی سی ایل کے ٹیئر تھری ڈیٹا سینٹر میں لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (ایل آر ایم ایس) کے لیے آئی اے اے ایس سمارٹ کلاؤڈ سروسز اور صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم سہولت مراکز میں فائبر آپٹک کنکٹیویٹی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ پی ٹی سی ایل و یوفون 4Gکے گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر، ضرار ہشام خان اور بورڈ آف ریونیو بلوچستان کے سینئر رکن، روشن علی شیخ نے حال ہی میں کوئٹہ کلب، کوئٹہ کینٹ میں پی ٹی سی ایل اسمارٹ کلاؤڈ کے ذریعہ چلنے والے ’’بلوچستان ای اسٹیمپنگ پروجیکٹ‘‘ اور ریونیو سہولت سینٹر کوئٹہ کے افتتاح کی خصوصی تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب میں بینک آف پنجاب بطور کلیکشن ایجنٹ پارٹنر اور سسٹمز لمیٹڈ بطور ٹیکنالوجی پارٹنر شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، ضرار ہشام خان نے کہا، ’’آج بلوچستان کے عوام کے لئے ایک اہم دن ہے۔