اسلام آباد(خبرنگار)جنوبی افریقہ میں قائم کشمیری ایکشن گروپ کے چیئرمین سلمان خان کی تصنیف کردہ کتاب ''نیلسن منڈیلا آن کشمیر''کی تقریب رونمائی جنوبی افریقہ کے شہر ریوینیا میں منعقد ہوئی میڈیارپورٹس کے مطابق کتاب میں جموں وکشمیر کے ماضی، حال اور قبضے کے اسباب، نتائج اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کا احاطہ کیاگیا ہے۔تحقیق پر مبنی یہ کتاب ہر اس شخص کو پڑھنی چاہیے جو تنازعہ کشمیر کے بارے میں متوازن نظریہ رکھنا چاہتا ہے۔ یہ کتاب افریقی نقطہ نظر سے تنازعہ کشمیر کی صحیح عکاسی کرتی ہے۔ تقریب رونمائی جنوبی افریقہ کے شہر ریوونیا کے'' للیز لیف میوزیم ''میں منعقد ہوئی جس میں جنوبی افریقہ میں مقیم کشمیریوں اورپاکستانیوںکے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم مقامی شخصیات نے شرکت کی