اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی ٹی ڈی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں کرایہ داروں اورگھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کا کام تیز کر دیا جدیدنظام کے تحت 34ہزار211کرایہ داروں اور18ہزار342 گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل اس نظام کی مدد سے نہ صر ف گھریلو وارداتوں میں ملوث ملازمین کی شناخت میں مدد ملی بلکہ یہ نظام انکو قانون کے کٹہر ے میں لانے کیلئے انتہائی مفید ثابت ہورہا ہے،مالکان اپنے کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کا اندراج آن لائن ویب سائٹ ،پولیس خدمت مراکزاور اپنے متعلقہ تھانے میں کروا سکتے ہیں،اندراج کیلئے مالک مکان ،کرایہ دار اور گھریلو ملازم کا اصل شناختی کارڈ اور ایک عددپاسپورٹ سائز تصاویر، متعلقہ اہم دستاویزات اور اندراج کے موقع پر کرایہ دار یا ملازم کا موجود ہونا لازمی ہے، کرایہ دار وں اور گھریلو ملازمین کی اندراج سے نا صرف شرپسند عنا صر پر کڑی نظر رکھی جاسکتی بلکہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کوغیر قانونی سر گرمیوں سے روکا جاسکتا ہے،رجسٹر یشن نا کروانے کی صورت میںکوئی بھی شر پسند عنا صر عام شہری کا روپ دھار کر چوری اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہوکر نقصا ن پہنچاسکتاہے،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاںنے کہا کہ کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کا اندراج انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اسی سلسلے میںاسلام آباد کیپیٹل پولیس نے خصوصی "Knock the door" مہم بھی جاری کی ہے جسکے ذریعے مختلف تھانہ جات کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر گھریلو ملازمین اور کرایہ داروں کے قوائف کااندراج کیا جارہا ہے۔
وفاقی دارلحکومت میں کرایہ داروں اورگھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کا کام تیز
Aug 21, 2023