لاہور(کامرس رپورٹر)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ نگران حکومت سولو فلائٹ پالیسیوں کی بجائے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا آغاز کرے ، جب تک نجی شعبے کو ساتھ لے کر نہیں چلا جائے گا پالیسیوں کے سو فیصد نتائج حاصل نہیں ہوسکتے ،40لاکھ ٹیکس دہندگان سمیت 10لاکھ سے زائد پراپرٹی ڈیلر ز7ای کے حوالے سے پریشان ہیں ،ایف بی آر انکم پر ٹیکس وصولی کی بجائے اب ڈیڈمنی پر ٹیکس وصولی کرے گاجو سب کے لیے بڑی تکلیف دہ عمل ہوگا۔
نگران حکومت سولو فلائٹ پالیسیوں کی بجائے مشاورت کا آغاز کرے:حبیب الرحمن زبیری
Aug 21, 2023