کراچی (کامرس رپورٹر)دنیا کے معروف بیوٹی برانڈ لورل پیرس نے پاکستان میں لورل پیرس Elvive Hyaluron Moisture شیمپومتعارف کراکے بالوں کی نگہداشت کی تخلیقات میں نیاباب رقم کردیا ہے۔اس سلسلے میں کراچی میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی شراکت دار،انفلوینسر اور میڈیا کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ لورل پیرس کی ترجمان وردہ عزیز نے نئی پراڈکٹ کی تقریب رونمائی میں اس کے منفرد فواعد اور خصوصیات پر روشنی ڈالی۔اس تقریب کی خاص بات اس پراڈکٹ کے حوالے سے ٹی وی کمرشل کی رونمائی بھی تھی جسے تقریب کے حاضرین کی جانب سے بھرپور پزیرائی ملی۔ اس تقریب میں کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل جنرل مونسیور الیکسز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس موقع پر عمائدین شہر کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
لورل پیرس نے ایک شاندار تقریب میں بالوں کی نگہداشت پرجدید انقلاب متعارف
Aug 21, 2023