مٹھیال(نامہ نگار) چورہ شریف ریلوے اسٹیشن سے ٹرین پر سفر کرنے والے مسافروں کو آئے روز ٹکٹ گھر میں تعینات محکمہ ریلوے کے اہلکار کے اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اوقات کے دوران زیادہ ترٹکٹ گھر کو تالا لگا ہوتا ہے جسکی وجہ سے چورہ شریف اسٹیشن سے سفر کرنے والے مسافر ٹکٹ سے محروم رہ جاتے ہیں اوراسٹیشن سیچورہ شریف سے اٹک تک کا جو ٹکٹ 90روپے میں ملتا ہے وہ ٹرین میں250روپیمیں لینے پر مجبور ہیں مسافروں نے محکمہ ریلوے کے اعلی حکام سے چورہ شریف ریلوے اسٹیشن پر محکمہ ریلوے کے عملہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انکی سفری مشکلات میں آسانی ہو