مری میں مبینہ نجاوزات کے خلاف جاری آپریشن انتقامی اور مضحکہ خیز قرار

Aug 21, 2023

 مری (نامہ نگار خصوصی) مری میں مبینہ نجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر کو ایک انتقامی ار مضحکہ خیز قرار دیتے ہوے  ہوے تحریک انصاف کے مرکزی  رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی عباسی نے کہا کہ مری میں کوروانا کے طویل منفی اثرات کے بعد جوں ہی یہاں سیاحت پر مثبت اثرات مرتب ہونے شروع ہوے تو غیر قانونی تعمیرات کے نام پر مری جیسے اہم سیاحتی مرکز کو ایک مرتبہ پھرسے انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوے اپنے ہی ہاتوں تعمیر کراوئی جانے والی  مبینہ ’’ غیر قانونی ‘‘ عمارات کی آڈ میں گرانا شرع کر دیاہے جو نہ صرف اس علاقہ کے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ کے مترادف ہے بلکہ اس سے عین گرمائی سیزن کے دوران سیاحت پر انتہائی منفی ثرات سمیت سیاحوں  اور مقامی لوگوں کیلئے بھی مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں ۔ صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ جس کی ملی بھگت سے یہ تعمیرات ہوی ہیں کیا وہ ان تعمیرات کے دوران سوئے  ہوہے تھے۔انہوں نے  اس آپریشن کی سختی سے مزمت کرتے ہوے اسے فوری طور پر بند کیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔                  

مزیدخبریں