ذکر اہل بیت حضور کی سنت ،کا ذکر سننا سوا لاکھ صحابہ کی سنت ہے،مفتی حنیف قریشی

کلرسیداں(نامہ نگار)لبیک یا حسین کانفرنس نور مسجد کلرسیداں میں زیر صدارت پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی سجادہ نشین گولڑہ شریف منعقد ہوئی معروف عالم دین مفتی محمد حنیف قریشی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذکر اہل بیت کرنا حضور کی سنت ہے اور اہل بیت کا ذکر سننا سوا لاکھ صحابہ کی سنت ہے،نبیؐ نے سوا لاکھ صحابہؓ کو جمع کر کے فرمایا میرے صحابہؓ میں تم میں دو بڑی بھاری چیزیں چھوڑ کے جارہا ہوں  ایک اللہ کی کتاب قرآن پاک اور دوسری میری آل بیت ،یہ ایک دوسرے سے جُدا نہیں ہوں گے اور تم ان دونوں کا دامن پکڑو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہوگے،انہوں نے کہا کہ ہم صحابہ کے ساتھ ساتھ اہل بیت کے بھی غلام ہیں،اللہ کا قرآن کہتا ہے  اگر ان کی محبت فرض نہ ہوتی تو اللہ پاک نماز میں شامل نہ کرتا نماز میں جب تک سرکار کی آل پر درود نہ پڑھا جائے بندے کی اس وقت تک نماز مکمل نہیں ہوتی اور نہ ہی قبول ہوتی ہے.محفل کے اختتام پر پیر سید غلام نظام الدین جامی گولڑہ شریف نے خصوصی دعا کروائی۔

ای پیپر دی نیشن