جید عالم دین، مفسر قرآن انتقال کرگئے

 ملت جعفریہ کے بزرگ و جید عالم دین، مجتہد، مفسر قرآن آیت اللہ علامہ محمد حسین نجفی 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ علامہ محمد حسین نجفی قدیم تعلیمی درس گاہ سلطان المدارس سرگودھا سے منسلک رہے۔ آیت اللہ محمد حسین نجفی مرحوم کی نماز جنازہ شام چھ بجے سرگودھا سلطان المدارس میں ادا کی جائیگی۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بزرگ عالم دین کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں ںے کہا ہے کہ بزرگ عالم دین آیت اللہ محمد حسین نجفی تمام عمر دین کی اشاعت و ترویج میں مشغول رہے، ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن