پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر 9 مئی واقعات میں ٹرائل کیلئےملٹری کےحوالے

پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر اور حسان نیازی کے قریبی دوست حیدر مجید کو 9 مئی واقعات میں ٹرائل کےلیے ملٹری کے حوالے کردیا گیا،سرکاری وکیل نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے حیدر مجید کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حیدر مجید کو گرفتار کیا گیا لیکن تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔دوران سماعت سرکاری وکیل  غلام سرور نہنگ نے رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ حیدر مجید کو مزید تفتیش اور ٹرائل کے لیے ملٹری کے حوالے کردیا گیا  ہےجس پر عدالت نے کارروائی کل تک ملتوی  دی۔

ای پیپر دی نیشن