پرویز الٰہی کیخلاف ٹھیکوں میں گھپلوں اور کک بیکس کی نیب انکوائری رپورٹ تیار

نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کیخلاف ٹھیکوں میں گھپلوں اور کک بیکس کی انکوائری رپورٹ تیار کرلی۔نیب رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کرپشن میں ملوث پائے گئے،پرویز الٰہی نے گجرات کیلئے 116سکیمیں منظور کرائیں،پرویز الٰہی نے بطور وزیراعلیٰ عہدے کا ناجائز استعمال کیا۔نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب  نے سکیموں کے ٹھیکے من پسند کنٹریکٹرز کو دیئے،پرویز الٰہی نے ٹھیکے دیکر اپنے فرنٹ مین کے ذریعے کک بیکس لئے،پرویز الٰہی کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن