پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ صدر نے جو کہا ہے وہ معتبر بات ہے، یہ بڑا سنگین جرم ہوا ہے، جہاں آئینی عہدے کی حکم عدولی ہو جائے وہاں نتیجہ آرٹیکل 6 نکلتا ہے، آرٹیکل 186 صدر کو اختیار دیتا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے سامنے سوال بھیجے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ صدر مملکت کے ٹوئٹ کی بات کریں تو صدر عہدے کی پاکستان میں 4 حیثیتیں ہیں۔ بابر اعوان کا کہنا ہے کہ صدر سربراہ ریاست ہے، پارلیمنٹ کا حصہ ہے، آئی ایم ایف کے سارے ایگریمنٹ صدر کے نام پر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوتھا یہ کہ صدر پاکستان کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں آئینی عہدے کی حکم عدولی ہو جائے وہاں نتیجہ آرٹیکل 6 نکلتا ہے، آرٹیکل 186 صدر کو اختیار دیتا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے سامنے سوال بھیجے۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ معاملے کا ازخود نوٹس لے۔
آرٹیکل 186 صدر کو اختیار دیتا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے سامنے سوال بھیجے: بابر اعوان
Aug 21, 2023 | 16:00