بھارت: حیدر آباد کے مندر میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر نچلی ذات کے ہندو سراپا احتجاج

اسلام آباد: بھارت کے اہم شہر حیدر آباد کے ایک مندر میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر نچلی ذات کے ہندو شہریوں نے احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز حیدر آباد کے ضلع تروپتی میں پتور منڈل کے موضع گولاپلی کے قریب واقع پولکشما مندر میں شدت پسند ہندوؤں نے اپنے ہی ہم مذہب نچلی ذات کے ہندوؤں کو لوک تہوار کے دوران مندر کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا .جس پر مقامی آبادی میں غم و غصہ پھیل گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقامی تہوار ”جاترا“ کے دوران پیش آنے والے اس واقعے میں کمتر ذات (ویش اور شودر) میں سے ایک گروہ کے لوگ مذہبی تہوار کے موقعے پر مندر میں داخل ہونا اور عبادت کرنا چاہتے تھے .تاہم مندر کے پجاری سمیت اعلیٰ ذات کے ہندوؤں نے نچلی ذات کے ان ہندوؤں کو داخل نہ ہونے دیا۔مندر کے دروازے بند کردئیے گئے جس پر ناراض نچلی ذات کے ہندوؤں نے اپنی عبادت کی سرگرمی مندر کے احاطے کے باہر سے شروع کردی تاہم ہندو برادری کی جانب سے امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےحکومت سے اس معاملے میں مداخلت کا مطالبہ بھی کیا گیا .تاہم حکومت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔

واضح رہے کہ موجودہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں بھارت میں مذہبی تعصب اور شدت پسندی میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ تشدد پسند ہندوؤں کی دست برد سے مسلمان اور مسیحی اقلیتوں کے ساتھ ساتھ نچلی ذات کے ہندو بھی محفوظ نہیں رہے جنہیں آئے روز تعصب کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن