سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ سے متعلق اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 اگست کو چیئرمین تحریک انصاف کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، بینچ میں چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چیرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 اگست کے فیصلوں کو چیلنج کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس جج ہمایوں دلاور کو بھجوادیا تھا۔پی ٹی آئی نے 5 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔