پیاز کے پانی کا بالوں پر جادوئی اثرات

گرتے بال اور بڑھتا گنج پن آج کل ہر دوسرے فرد کا مسئلہ بن چکا ہے جس کی وجوہات کئی اور قدرتی حل صرف ایک ہے۔

ماہرینِ جِلدی امراض کے مطابق  بالوں کا گِرنا کئی عوامل کی وجہ سے ہوسکتا ہے جن میں ہارمونل اور طبی مسائل سمیت عمر بڑھنا شامل ہے۔

ماہرینِ غذائیت کے مطابق پیاز کے سو گرام میں 4 ملی گرام سوڈیم، 146 ملی گرام پوٹاشیم، 12 فیصد وٹامن سی، 5 فیصد وٹامن بی 6 اور 2 فیصد میگنیشیم پایا جاتا ہے اور یہ سب ہی اجزاء بالوں کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہربل ایکسپرٹس کی جانب سے پیاز کو جھڑتے اور کمزور بالوں کا علاج قرار دیا جاتا ہے۔

بالوں کے گِرنے کو روکنے کے لیے پیاز کو بطور قدرتی اور گھریلو علاج استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے نتائج حیران کُن ثابت ہوتے ہیں۔

بالوں کی افزائش کے لیے پیاز کے رس کے چند فوائد درج ذیل ہیں:

پیاز کے رس میں سلفر کی اچھی مقدار ہوتی ہے، جو بالوں کو بڑھنے کے لیے ضروری غذائیت فراہم کر سکتا ہے، یہ بالوں کے بڑھنے کے مرحلے کو بھی بڑھاتا ہے۔

مضبوط بالوں کے لیے، ایک صحت مند جِلد کا ہونا بہت ضروری ہے، اکثر ہمارے سر کی جِلد انفیکشن کا شکار ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے بال گِرنے لگتے ہیں لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ اس کا حل پیاز میں ہے کیونکہ پیاز کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سر کی جِلد کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن